سیاحوں کا ایک گروپ مگر مچھوں کے فارم کا دورہ کر رہا تھا، وہ سب جھیل کے درمیان تیرنے والے جنگلے میں سوار فارم کے مالک نے بلند آواز میں اعلان کیا جو کوئی پانی میں چھلانگ لگا کر کنارے تک تیراکی کرے گا اسے 10 ملین ڈالر ملیں گے۔ بر طرف سناٹا چھا گیا۔ اچانک ایک آدمی نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ مگرمچھوں نے اس کا پیچھا کیا لیکن خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہا۔
مالک نے اعلان کیا: یہ شخص اعلان کرده انعام کا حق دار ٹھہرا انعام حاصل کرنے کے بعد، وہ شخص اور اس کی بیوی ہوٹل کے کمرے میں واپس آگئے۔ اس شخص نے اپنی بیوی سے کہا: میں نے خود چھلانگ نہیں لگائی کسی نے مجھے دھکا دیا تھا اس کی بیوی مسکرائی اور سرد لہجے میں بولی وہ میں ہی تھی سبق ہر کامیاب مرد کے پیچھے ہمیشہ ایک عورت کا ھاتھ ھوتا ہے۔