بدنصیب بچی

آج صبح ایک دلخراش واقعہ دیکھنے کو ملا ! صبح 5:30 پر جب واک کے لیے گھر سے نکلا تو مرکزی مسجد الحدیث کنگن پور ضلع قصور میں قاری صاحب نے اعلان کیا کہ مسجد کے سامنے سے دو دن کی بچی ملی ہے جس کے پاس ایک پر چی بھی پڑھی تھی جس پر لکھا تھا کہ میرے خاوند نے بولا ہے کہ اگر بچی پیدا ہوئی تو میں تمہیں طلاق دے دو گا۔ طلاق کے ڈر سے میں بچی کو چھوڑ کے جارہی ہوں. اسے کوئی بھی بے اولاد جوڑا لے جاسکتا ہے۔ اعلان ہوتے ہیں فورا کی بے اولاد افراد مسجد پہنچ گئے لیکن سب سے پہلے انے والی ایک عورت کو پیکی دے دی گئی۔ کتنا بد بخت ہے وہ مرد جس کو اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے نواز اور اس نے اس کی بے قدری کی اولاد کی قدر ان لوگوں سے پوچھو جو صبح اس بچی کو لینے کے لیے ترس رہے تھے میں سلام پیش کرتا ہوں
اس بہین کو جو اپنے دل کے ٹوٹے کو خود سے جدا کر کے اس پتھر دل انسان کو پھر بھی اپنا مجازی خدا کا درجہ دے رہی ہے ، اے اللہ اس بچی کے نصیب اچھے کرنا اس کی پرورش بہتر کرنا ۔ امین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے