طارق ٹیڈی کی ننی منی بیٹیاں انتقال کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور

طارق ٹیڈی کی ننی منی بیٹیاں انتقال کے بعد بھیک مانگنے پر مجبور مگر کیوں؟

وہ جس نے کامیڈی کی دنیا میں ہمیشہ سے ہی راج کیا۔اور کوئی بھی کامیڈی شو ان کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا تھا ۔

. چند ماہ قبل پاکستان اور دنیا بھر کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی انتقال کر گئے تھے جس پر ان کے مداح آج بھی شدید سوگوار ہیں۔ حال ہی میں ان کی 2 چھوٹی بیٹیوں کی ایسی تصویر وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر طارق ٹیڈی کے مداح پھر سے غم میں ڈوب گئے ہیں۔

یہ دونوں ہی بچیاں پنجاب لاہور کے گورنر ہاؤس کے سامنے پیلے رنگ کا پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ ’ہم پاکستان کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی کی بیٹیاں ہیں‘۔ پاپا نے ہمیں بڑے ناز اور پیار سے پالا ہے، لیکن ان کے انتقال کے بعد گھر کے حالات بہت بگڑ چکے ہیں۔

ہماری امی نے بھی ہمیں اسکول سے بھی اُٹھا لیا ہے۔ ہم ہر جگہ در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں۔ مہربانی فرما کر ہمارے ساتھ کچھ تعاون کیا جائے ، اور ہمیں ہمارا حق دیا جائے“ ہماری پاپا جانی آپ پلیز واپس آجائیں اس کے نیچے اپنے مرحوم باپ کے لئے انگریزی زبان میں ایک پیغام بھی لکھا ہے کہ “پاپا ہم دونوں آپ کو بہت یاد کرتی ہیں پلیز آپ واپس آجائیں“

یہ طارق ٹیڈی کی حقیقی بیٹیاں اور وارث بھی ہیں طارق ٹیڈی کے بڑے بیٹے کا نام سونو جبکہ ان کی دوسری بیوی سے 2 بیٹیاں صفا اور مروہ ہیں۔ والد کی موت کے بعد صفا اور مروہ نے ایک نجی پاکستانی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بابا انھیں حافظ قرآن بنانا چاہتے تھے ۔ البتہ اب والد کے انتقال کے بعد وہ سڑکوں پر مسکینوں کی طرح بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر پر کئی صحافیوں نے تصدیق بھی کی ہے کہ یہ طارق ٹیڈی صاحب کی حقیقی بیٹیاں ہیں لہذا انھیں تحفظ اور مدد فراہم کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے