میں بچوں کی خاطر زندہ ہوں ورنہ ۔۔ ارشاد بھٹی کیوں رو پڑے ؟

میری اہلیہ میری ہمت تھی ، یہ تکلیف دہ الفاظ ہمارے ملک کے مشہور صحافی ارشاد بھٹی کے ہیں ۔ ان کے سوشل میڈیا وی لاگ کا ایک کلپ اس وقت وائرل ہورہا ہے ، جس میں وہ اپنی بیگم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمزدہ ہوجاتے ہیں

وہ اکثر وپیشتراپنے وی لاگز میں ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ مگر سوشل میڈیا پر ان کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اس بات کا انکشاف کرتے ہیں کہ جس دن میری بیگم کا میرے ہاتھوں میں انتقال ہوا تھا۔ اُسی دن میرے گھر سے ایک نہیں بلکہ پانچ جنازے نکلے تھے اور میں بُری طرح سے بکھر گیا تھا۔ کیونکہ اس دن ایک شخص مجھ سے دور نہیں گیا تھا۔ بلکہ میری محبت ، میرے لئے دعائیں کرنے والی ، میرے بچوں کی ماں ، میری سب سے اچھی دوست مجھ سے ہمیشہ کیلئے دور چلی گئی تھی ۔

اور میں ہمیشہ سے یہی سمجھتا ہوں کہ میں ایک اچھا اداکار بھی ہوں ، مگر اب اندر سے مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہوں ۔ مجھے جو طاقت ملتی تھی وہ تو میری اہلیہ سے ملتی تھی ۔ اس لئے عید کے اس خوشیوں بھرے دن پر آپ سب دوستوں سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے ، میری بیگم کیلئے خاص دعا کریں۔ کیونکہ ان موقعوں پر اپنے جیون ساتھی کو بہت زیادہ یاد کرتا ہوں ۔
اس کے علاوہ اپنے ملک پاکستان کیلئے بھی دعائیں کریں۔ پاکستانیوں پر بہت مشکل ٹائم آیا ہوا ہے ، اور اس جیسا دنیا میں بہترین ملک ہی کوئی نہیں ہے ۔ بس اگر کچھ بنیادی ایشوز اگر مل بیٹھ کر حل ہوجائیں تو ہمارا پاکستان کسی جنت کے ٹکڑے سے کم بھی نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے