ذرائع کے مطابق آج 17 اپریل بروز پیر کو ہونے والے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ تیسرے ٹی ٹونٹی میں محمد رضوان کو انجری کے باعث آرام دیا جائے گا ۔ پی سی بی نمائندے کا کہنا ہے کہ رضوان کی انجری کو سنگینی سے بچانے کیلئے یہ اقدام اُٹھایا جارہا ہے ۔ بابر اعظم کے مطابق رضوان کی حالت میں
بہتری آرہی ہے، وہ ایک میچ آرام کرنے کے بعد ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد اعظم نے کہا، "رضوان اپنے چوٹ میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں، مگر ہم پھر بھی ان کو ایک میچ کا آرام دینا چاہیں گے جس کے بعد وہ ٹیم میں واپس آجائیں گے۔” بابر نے شاندار سنچری بنائی جبکہ فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے چار وکٹیں حاصل کیں، پاکستان نے ہفتے کے روز لاہور میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 38 رنز سے شکست دی۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل شکست شاندار سنچری سکور کرنے والے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میچ کا آخری اوور ان کے لیے بہت خاص تھا، سنچری کے حوالے سے بالکل ذہن میں نہیں تھا،بس یہ تھا کہ ٹیم کو 185 رنز تک لے جائیں، میٹ ہنری کے خلاف جب میں نے رنز کیے تو افتخار احمد نے کہا آپ سنچری کر سکتے ہیں،آخری اوور میں پندرہ سولہ رنز درکار تھے،
چھکا اور پھر چوکا لگا ، افتخار نے کہا کہ جہاں گیند آتی ہے وہاں مار دو، ہو جائےگی سنچری اور پھر ایسے ہی ہوا۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری اننگز کافیورٹ لمحہ آخری اوور تھا۔