کیا شاہد آفریدی واقعی بابر کو کپتانی سے ہٹوانا چاہتے تھے ؟ شاہد آفریدی خود سامنے آگئے

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پی سی بی کے حالیہ چیرمین نجم سیٹی کے بابراعظم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بیان سے متعلق ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ لالہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میری کچھ دیر قبل بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے نجم سیٹھی سے بات ہوئی ،

جس پر انھوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بابراعظم کی کپتان کی بات کرتے ہوئے وہ میرا حؤالہ نہیں دے رہے تھے ۔ اور اب یہ معاملہ بھی ختم ہوچکا ہے ۔ شاہد آفریدی کا اپنی ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ میری بابراعظم اور پوری سلیکٹ ہونے والی ٹیم کی نیوزی لینڈ سیریز کے لئے دل سے نیک خؤاہشات ہیں ۔ یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ نجم سیٹھی نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز سے پہلے جب مجھے چارج دیا گیا تھا تو عبوری سلیکشن کمیٹی (جس کو شاہد آفریدی لیڈ کررہے تھے) نے جہاں ٹیم میں کھلاڑیوں کی تبدیلیوں کی بات کی ادھر وہ کپتان کو بھی ہٹانا چاہتے تھے ۔ اپنی اسی بیان پر وضاحت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے میڈیا اور کرکٹ کی برادری بابراعظم کو کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں کپتان رکھنے کے فائدے اور نقصان کے حؤالے سے گفتگو کررہے ہیں۔

اور حتمی فیصلہ چیئرمین کا ہی ہوتا ہے ، اس لئے میں نے شاہد آفریدی کو تب اور اب ہارون رشید کی سربراہی میں بننے والی سلیکشن کمیٹی کی تجاویز مانگیں ۔ دونوں کمیٹیوں نے اس پر کافی سوچ و بچار کیا اور اس رزلٹ پر پہنچے کہ جو کپتان ابھی ہے اسی کو برقرار رکھنا چاہیے ۔ میں نے یہی موقف عوام کے سامنے رکھ دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے