یہ کوئی ڈاکٹروں کی غلطی یا پھر کوئی معجزہ ہوا ؟ ہری پور میں مردہ قرار دیا گے شخص کو جب دفنایا جارہا تھا تو وہ اُٹھ کر بیٹھ گیا ، مگر یہ سب کیسے ممکن ہوا ؟ جانیں زندہ انسان کو مردہ قرار دینے والے ہری پور کے ڈاکٹروں کے تماشے ، نمازہ جنازہ کے لئے آئے ہوئے لوگوں کو جب خبر ملی تو وہ واپس گھر کی جانب روانہ ہوگئے ،
یہ واقعہ ہری پور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹروں کا ہے جنھوں نے زندہ انسان کو مردہ پہلے ڈکلئیر کیا اور پھر گھر بھی بھیجوا دیا ۔ اہل خانہ کی طرف سے ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ ڈکلئیر دیے جانے والے معروف قانون دان کی نماز جنازہ اور تدفین کا بھی اعلان کیا گیا۔ معروف ایڈووکیٹ ممتاز خان بی پی ہائی ہونے کی وجہ سے قومہ چلے گئے۔ اور تدفین سے کچھ دیر پہلے ہوش میں آگئے۔ دوسری جانب چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نےملک میں مہنگائی کے طوفان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کر کے لوگوں کی حیات تنگ کرنے والوں کو آخرت میں نہیں بخشا جائے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھائیں، ان حالات سے نکلنے کے لیے اتحاد انتہائی ضروری ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ اس وقت متوسط طبقہ پس چکا ہے، امیر بھی رو رہے ہیں، ملک میں میثاق معیشت کی ضرورت ہے، عدم برداشت بڑھتی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی کو محراب و منبر کو قتال کے لیے استعمال کی اجازت نہیں دی جاسکتی،
کسی نے توہین مذہب کی ہے تو اسے سزا دینے کا حق عدالتوں کا ہے۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان علما کونسل نے تمام مذہبی و سیاسی قیادت کے پاس جانے کا فیصلہ کیا ہے