خان صاحب نے اب جنرل باجوہ کیخلاف بات کی تو چپ نہیں بیٹھوں گا ، چودھری پرو یز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جنرل (ر) قمر جاوید جاوید کی حمایت میں اس بار کھل کر سامنے آ گئے، کہتے ہیں کہ جب خان صاحب کل کی تقریر میں جنرل باجوہ کے خلاف اتنا کچھ بول رہے تھے تو مجھے برا لگا، اب اگر جنرل باجوہ کے خلاف بات ہوئی تو میں سب سے پہلے بولوں گا۔ گا، میری پوری پارٹی بولے گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، اور ہمارا رواج رہا ہے کہ مفاد پرستوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسان ہیں، احسان فراموش نہیں کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جنرل باجوہ کے خلاف اب بات ہوئی تو پہلے بولوں گا، میری پوری پارٹی بولے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل فیض نے بہت کیا، وہ ہمارے خلاف تھے اور جنرل باجوہ کو کہا تو فیض حمید نے کہا کہ عمران خان کا حکم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان مونس کے ساتھ بیٹھنا پسند نہیں کرتے تھے، اس کے باوجود ہم نے عمران خان کا ساتھ دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ آپ اسمبلی توڑ دیں تو ہم نے فوراً حامی بھر لی، ہم پی ٹی آئی کے خلاف نہیں، لیکن احسان کرنے والوں کو نہیں بھول سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے