آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق کھلاری اور موجودہ پاکستانی ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میلبرون کے کرکٹ گراونڈ میں اتوار کو ہونے والے میچ میں پاکستان کی بہترین پیسر اٹیک اور انگلینڈ کی شاندار بلے بازی کا تگڑا مقابلہ ہوگا ۔ اپنی پریس کانفرس میں میتھیو کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے کرکٹ مداح فائنل میں
پاک اور بھارت کا میچ دیکھنے کے خواہش مند تھے ۔ مگر انگلینڈ سیمی فائنل میں فیورٹ تھی اور اب وہ فائنل کے میچ میں ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستانی ٹیم کی باولنگ کی بات کریں تو ہمارے پاس 4 بہترین پیسرز اور کل ملا کر 7 باولنگ کی بہترین آپشن پڑی ہوئی ہین ۔ اپنی پریس کانفرنس میں میتھیو ہیڈن نے کہا کہ شاداب خان نے سیمی فائنل میں جیسا رن آوٹ کیا تھا اسی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کا پانسہ پلٹ دیا تھا ۔ انھوں نے اس بات کو بھی تسلیم کیا کہ میری نظر میں بابراعظم کافی عرصے سے دباؤمیں نظر آرہے تھے مگر سیمی فائنل میں اس نے دباؤ کی زنجیریں توڑ ڈالیں اور وہ کام کردیا جس کو وہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔
میتھیو ہیڈن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی اوپننگ جوڑ بابر اور رضؤان کی کیمسٹری بہت ہی عمدہ بن چکی ہے ، حال ہی میں رمیز راجہ نے پاکستانیوں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ 1992 ورلڈ کپ کی کچھ شاندار یادیں شئیر کیں ۔ جس سے مجھے کھلاڑیوں میں مزید حوصلے بلند ہوتے ہوئے نظر آئے ۔
میتھیو نے کہا کہ آسٹریلیا کے ورلڈ کپ میں پاکستانیوں کی مہم کسی جذباتی مہم سے کم نہیں ہے ۔ شروع کے میچز ہارنے پر ٹیم پر بہت زیادہ تنقید ہوئی جس انھوں نے ہمت سے برداشت کی مگر پھر بھی بہترین انداز سے کھیل رہے کسی پریشر میں نہیں آئے ۔