اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 10، 50 اور 100 روپے کے پرانے نوٹ رکھنے والوں کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی لیکن اسٹیٹ بینک نے آخری تاریخ میں 31 دسمبر 2022 تک توسیع کردی۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے بینک نوٹ تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 ہے۔ ملک بھر میں پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹ اسٹیٹ بینک سے تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ دفاتر کے کاؤنٹر 31 دسمبر 2022 تک۔
دوسری جانب سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی بیوہ جویریہ صدیق نے اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائیں۔جویریہ صدیق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر آج ارشد شریف گیا ہے تو کل میری اور آپ کی باری ہے، قوم ارشد شریف کے لیے آواز اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ مجھے کینیا کے صحافیوں نے بتایا کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا ہے، بتایا جائے کہ میرے شوہر کو ملک چھوڑنے پر کیوں مجبورکیا گیا۔ارشد شریف کی بیوہ نے پاکستانی میڈیا سے یہ بھی اپیل کی کہ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، بچوں کی تصاویر نہ استعمال کریں، اس معاملے پر بڑوں سے بات کریں اور بڑوں کے انٹرویو کریں۔