میڈیا ویب ڈیسک کے مطابق سنئیر ، دلیر اینکر پرسن ارشد شریف کا جسد خاکی اس وقت پمز ہسپتال میں موجود ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے ۔ میت آج رات 1 بجے پاکستان پہنی تھی ۔ جبکہ دوسری جانب کینیا کی پولیس کی جانب سے اس واقعہ میں ملوث چار اہلکاروں کو فوری گرفتار کرکے حراست میں لے لیا گیا
اور تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ۔ ارشد شریف جس گاڑی میں سفر کررہے تھے اس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا میں سامنے آگئی ہیںتفصیلات کےمطابق گزشتہ روز پاکستانی صحافی ارشد شریف کو کینیا میں غلط فہمی کی بنیاد پر ختم کردیا گیا، مرحوم کا جسد خاکی نیروبی سے فلائٹ کیو آر 1342 کے ذریعے قطر پہنچا دیا گیا ہے۔ اور اس کے بعد ان کی ڈیڈ باڈی پاکستان میں رات 1 بجے پہنچی تھی ۔۔
نجی ٹی وی کے مطابق ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحہ اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔میت وصولی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر مقتول ارشد شریف کے اہل خانہ، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری، مراد سعید اور صحافی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر 2 فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ اسلام آباد ایچ الیون میں ان کی تدفین کی جائے گی،ارشد شریف کی میت نجی ہسپتال کے سردخانے میں موجود ہے،ہسپتال کے باہر سکیورٹی سخت، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ ایئرپورٹ پر میت پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم اور لہجہ غمزہ تھا، ارشد شریف کے اہل خانہ غم سے چور نظر آرہے تھے۔دوسری جانب