یہ شاندار وظیفہ ان افراد کے لیے ہے جو کسی کو بھی پیسے دینے کے قابل بھی نہیں ہیں۔ کہ اگر کوئی ان کو جادو کرواتا ہے تو وہ کوئی علاج یا عمل کروا سکیں۔ یہ وظیفہ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے کیونکہ انہیں اس عمل کو کرنے کیلئے کسی بھی قسم کی رقم خرچ کرنے کی ضڑورت نہیں ہے ۔ ۔ جمعہ کے دن یہ آسان عمل کرنے سے کوئی بھی طاقتور دشمن آپ کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ وہ یا تو اپنی دشمنی ختم کر دیں گے یا اگر وہ ڈٹے رہے تو اس کا خمیازہ وہ خود بھگتیں گے اور نقصان خود اٹھائیں گے۔
ان کے اعمال کا خمیازہ دشمن خود بھگتیں گے جس سے ان کی تباہی ہوگی۔ یہ وظیفہ کوئی بھی کر سکتا ہے۔ وہ عورتیں جو مسجد میں جمعہ کی نماز میں شرکت سے قاصر ہوں وہ ظہر کی نماز کے بعد یا گھر میں یہ عمل کر سکتی ہیں۔ پہلے تین مرتبہ درود ابراہیمی پڑھیں، پھر 313 مرتبہ یا منتقم پڑھیں۔ یہ اللّه کاایک صفاتی نام ہے یعنی اس کا مطلب ہے کے انتقام لینے والا اور پھر آخر پہ 3 مرتبہ درود ابراہیمی پڑھنا ہے۔ اس عمل کو مسلسل تین جمعہ تک دہرائیں۔ انشاء اللہ آپ کا دشمن یا تو نقصان پہنچانا چھوڑ دے گا یا اپنی تباہی کا سامنا کرے گا۔
لڑائی اور دشمنی کے انداز بھی بدل رہے ہیں۔ ماضی میں، دشمنی تعداد، قبیلہ، دولت اور سیاسی وابستگی جیسے عوامل پر مبنی تھی۔ تاہم آج کے مسلمان اخلاقی طور پر اس حد تک کمزور ہو چکے ہیں کہ معاشرتی دشمنیوں کی وجوہات سن کر شرم محسوس کرتے ہیں۔ مجھے "روحانی علاج” سے متعلق ای میلز اور کالز موصول ہوئی ہیں جہاں افراد طلاق کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ کسی ایسے شخص کی طرف متوجہ ہوئے تھے جس نے کسی دوسرے شخص سے شادی کی یا انہیں نقصان پہنچانے کی دھمکی دی ہو۔ یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ اس طرح کے خیالات اور اعمال کا براہ راست تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے۔
ذہنی ڈپریشن، گھر کا ناسازگار ماحول اور ٹیلی ویژن ڈراموں اور فلموں کے منفی اثرات ہمارے بچوں کے رویے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان تمام حالات میں اپنی جان و مال کی حفاظت ضروری ہے، چاہے کسی ساتھی بھائی کی طرف سے خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔