ایسی سورت مبارک جو گنہگار کی مغفرت تک التجا نہیں چھوڑتی

 فرمایا گیا ہے کہ :’’ قرآن مجید میں ایک سورت مبارک ہے جس کی

تیس آیتیں مبارک ہیں ۔ جس نے اپنے پڑھنے والے کیلئے رب تعالی سے شفاعت کی حتی کہ اس کو مغفرت مل گئی ۔ ( وہ سورت ہے ) ﴿ تَبَارَكَ الَّذِیْ بِیَدِہِ الْمُلْك ﴾سنن ابن ماجہ 3786

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ایک روایت منسوب ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ قُلْ هُوَ اللہُ اَحَدٌ ﴾ ( سورہ اخلاص ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔‘سنن ابن ماجہ 3787

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح ایک روایت منسو ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ قُلْ هُوَ اللہُ اَحَدٌ ﴾ ( سورہ اخلاص ) قرآن کے تیسرے حصے کے برابر ہے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3788

حضرت ابوسعید بن مُعلّٰی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا کیا میں مسجد سے نکلنے سے

پہلے تجھ کو قرآن مجید کی سب سے بڑی سورت نہ سکھا دوں ؟‘‘ ( اس کے بعد جب ) نبی ﷺ مسجد سے باہر تشریف لے جانے لگے

تو میں نے آپ کو یاد دہانی کرائی ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ﴿ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ یہی سبع مثانی

( سات بار بار دہرائی جانے والی آیات ) ہیں اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے دیا گیا ہے ۔‘‘ سنن ابن ماجہ 3785

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے