
ومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد رضوان کی انجری کے معاملے پر پی سی بی تاحال میڈیکل سکین رپورٹ کا منتظر ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینتی میچ میں بیٹنگ کے دوران رضوان ٹانگ کی تکلیف پر پویلین واپس چلے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق،، رضوان کی نیوزی لینڈ کےخلاف میچز میں شرکت مشکوک ہے ، پی سی بی ڈاکٹر محمد رضوان کی انجری کا جائزہ لینے کے بعد چیک اپ کروا رہے ہیں اور سکین بھی کروا لیا گیاہے ۔سکین رپورٹس ملنےپر ہی رضوان کےمستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا، رضوان کو بڑی انجری سے بچانےکے لیے آرام کی ضرورت ہے۔