بابراعظم نے کپتانی چھین کر شاہین سے بدلہ چکادیا ، سابق کپتان کا حیران کن دعوی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ ’’بابراعظم نے شاہین شاہ آفریدی سے بدلہ چکادیا ہے‘‘۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ افغانستان کیخلاف سیریز ہارنے پر شاداب خان نے دانشمندانہ بیان دیا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کے بغیر ٹیم مکمل نہیں ہے،اس کا مطلب تھا کہ وہ کپتان نہیں ہیں، بابر اعظم کو ہٹایا گیا تو میں شاہین شاہ آفریدی سے بھی یہی توقع کررہا تھا،اگر پیسر نے اس وقت یہ قدم اٹھایا ہوتا تو آج اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قطع نظر کہ دونوں میں کتنی دوستی ہے بابراعظم نے بدلہ چکا دیا،اب شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ اچھا سلوک ہوا نہ ہی اس وقت بابراعظم کے ساتھ ہوا تھا۔ سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم کا شیرازہ بکھرتے دیکھ رہا ہوں، اگر انھوں نے ٹی 20ورلڈکپ نہ جیتا تو گھٹنوں کے بل آجائیں گے، بھارت کیخلاف میچ جیتنا بھی اہم ہوگا۔سابق کرکٹر نے کہا کہ لگتا ہے کہ 90 کی تاریخ دہرائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے