بابراعظم کے والد کپتانی کے معاملے پر میدان میں آگئے ، سوشل میڈیا پر اہم پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے معنی خیز پوسٹ شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 29 سالہ کرکٹر کے والد اعظم صدیقی نے بابر اعظم کو ممکنہ طور پر پھر سے کپتان بنانے کے حوالے سے ہونے والی قیاس آرائیوں کے دوران نئی پوسٹ شیئر کی ہے۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کسی کا نام لیے بغیر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’تیر تیری طرف ہی آئے گا یوں ہوا میں شکار نہ کرنا :: ڈوب جانے کا جس میں خطرہ ہے ایسے دریا کو پار مت کرنا :: دھوکہ وفا کی راہ میں کھائے ہیں ضرور مگر دھوکہ دیا نہیں:: ہم نے گزار دی فقیری میں زندگی مگر ضمیر کا سودا نہیں کیا :: دل کو جلا کر دیے ہیں زمانے کو روشنی :: جگنو پکڑ کر ہم نے اُجالا نہیں کیا :: پاکستان زندہ باد‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے