پاکستان اور نیوزی لینڈ سیزیز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ، کم سے کم کیا قیمت ہے ؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریزکے میچز راولپنڈی میں 18، 20 اور 21 اپریل اور لاہور میں 25 اور 27 اپریل  کو کھیلے جائیں گے۔ میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں آن لائن ٹکٹوں کی پری بکنگ جمعہ کو شام 5 بجے pcb.tcs.com.pk پر شروع ہوگی۔ راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کی ٹکٹیں کم از کم 500 روپے (پریمیم) اور زیادہ سے زیادہ ساڑھے سات ہزار روپے  (VVIP گیلری) میں دستیاب ہوں گی۔  ہاسپٹیلیٹی  نشستیں زیادہ سے زیادہ15 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی سوائے پہلے ٹی ٹوئنٹی کے جہاں ہاسپیٹیلیٹی نشستیں 12ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتیں جنرل سیٹ کے لیے300 روپے سے شروع ہونگی اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی  کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 ہزار روپے جبکہ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں وی وی آئی پی  گیلری کے لی7 ہزار روپے ہونگی۔

اس کے علاوہ  فار اینڈ بلڈنگ میں واقع ہاسپیٹلٹی باکس  بھی دستیاب ہوں گے۔ جمعرات 25 اپریل کےمیچ کے لیے ہاسپیٹیلیٹی باکس6لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ ہفتہ 27 اپریل کے میچ کے لیے باکس  7 لاکھ روپے میں دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے