چئیر مین پی سی ب کی بابراعظم سے ملاقات کے بعد سلیکشن کمیٹی کیساتھ اہم ملاقات، کپتانی کے حوالے سے بات چیت

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیرصدارت رات گئے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  کے بارے چئیرمین پی سی بی محسن  نقوی کو سفارشات پیش کیں ۔اجلاس میں کوچز  سے متعلق بھی مشاورت کی گئی۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ سلیکشن کمیٹی کے اراکین محمد یوسف۔ وہاب ریاض۔ عبدالرزاق۔ بلال افضل اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کی اجلاس میں شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے