لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خواجہ نافع کو پی ایس ایل میچ میں شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے اعتراف میں تحفہ دیا۔
پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے چوتھے میچ میں گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلے باز خواجہ نافع نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 30 سے زائد گیندوں کا سامنا کرنے والے اور صرف ایک ڈاٹ بال ہی کھی پہلے کھلاڑی بن کر ایک شاندار کارنامہ انجام دیا۔
انھوں نے اپنی اننگز کے دوران 31 بالز کا سامنا کیا اور سوائے ایک بال کے ہر گیند پر رن اسکور کیا۔ ان کی شاندار اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے بھی شامل تھے۔
نوجوان بیٹر پی ایس ایل کے 9 ایڈیشن میں اب تک کے ایسے پہلے بلے باز بنے جنھوں نے 30 گیندوں سے زائد کی اننگز کے
دوران صرف ایک بار بال ضائع کی اور اسے ڈاٹ کی صورت میں کھیلا۔
🤝👏🏼 @iShaheenAfridi 🇵🇰
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 19, 2024
Pakistan T20 and @lahoreqalandars captain Shaheenshah Afridi gifts his match bat to @nafay__k for his amazing match-winning innings! #QGvLQ #PurpleForce pic.twitter.com/pASBQkcRPX