عماد وسیم نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے عماد وسیم نے دبئی کیپٹلز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور سکندر رضا کی وکٹیں لے کر 300 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ معزز گیند بازوں کی صف میں شامل ہو گئے۔

اسی میچ میں عماد وسیم نے نہ صرف دو وکٹیں حاصل کیں بلکہ 10 رنز دے کر اہم کردار ادا کیا۔ ان کی غیر معمولی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ٹیم فاتح بن کر ابھری۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے