ذرائع کے مطابق پچھلی ٹیم انتظامیہ نے فٹنس کیمپ اور یو یو ٹیسٹ سمیت دیگر کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ بند کر دیا تھا۔ سابق کپتان بابر اعظم اور سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے مشترکہ طور پر فٹنس ٹیسٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اب ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے فیلڈنگ اور فٹنس میں کمی کے جواب میں نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ حفیظ کا پختہ یقین ہے کہ مستقبل میں فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے بعض کھلاڑیوں کے وزن میں اضافے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ نتیجتاً، محمد حفیظ اب بطور ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ فٹنس پروگرام قائم کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ آئندہ سیریز اور ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا۔