بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بابر اعظم مخالف کھلاڑی پر غصے میں برس پڑے، ویڈیو وائرل

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرنے والے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم غصے میں آگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
باصلاحیت بابر اعظم نے اپنی ٹیم کے 183 رنز کے مجموعی اسکور میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ تاہم اننگز کے 13ویں اوور کے دوران بابر اعظم مشتعل ہوگئے اور ڈھاکہ کے وکٹ کیپر عرفان سکھر کے ساتھ گرما گرم بحث میں مصروف ہوگئے۔

امپائر اور ڈھاکہ کے کپتان مصدق حسین کی جانب سے بابر اور عرفان کے درمیان تنازعہ کو حل کرنے کی کوششوں کے باوجود سابق کھلاڑی وکٹ کیپر سے ناراض نظر آئے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں بابر اعظم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’میں آپ سے بات نہیں کر رہا، میں اپنی بات کر رہا ہوں۔

یہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے تیسرے میچ میں بابر اعظم کی دوسری نصف سنچری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے