نجی ٹی وی چینل سماء سے وابستہ صحافی نے شعیب ملک اور ثنا جاوید سے متعلق سنسنی خیز دعویٰ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے بیورو چیف نعیم حنیف نے سماء نیوز پر ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید تین سال سے تعلق میں تھے۔ صحافی کے مطابق یہ رشتہ دونوں افراد کی اپنے اپنے میاں بیوی سے علیحدگی کا باعث بنا جس کا نتیجہ طلاق پر منتج ہوا۔
صحافی نے مزید انکشاف کیا کہ شعیب ملک اور ثناء جاوید کے درمیان تعلقات اس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ جب بھی شعیب ملک کو کسی ٹی وی شو میں مدعو کیا جاتا تو وہ ثنا جاوید کی شرکت کی شرط کے طور پر ان کی موجودگی پر اصرار کرتے تھے۔ یہ مطالبہ شعیب ملک نے سما ٹی وی کے ایک شو کے لیے بھی کیا تھا۔
صحافی کے دعوے کے مطابق شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان تعلقات شروع ہوئے جب کہ ثنا جاوید کی شادی گلوکار عمیر جسوال سے ہوئی تھی۔ عمیر جسوال ان کے رشتے سے لاعلم تھے لیکن شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کو اس کا علم ہو گیا۔ شعیب ملک کے اہل خانہ اور ثانیہ مرزا کی جانب سے شادی کو بچانے کی کوششوں کے باوجود شعیب ملک راضی نہیں ہوئے جس کے نتیجے میں ان کی طلاق ہوگئی۔