قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور سابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی اصل طلاق کی وجہ سامنے آگئی ۔
نجی اخبار کا دعوی ہے کہ کچھ عرصے سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ اب اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب کے دوسری خواتین کے ساتھ میل جول کی وجہ سے خود ہی طلاق کا آغاز کیا ہے جس سے وہ ناخوش تھیں۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ ثانیہ مرزا نے ابتدا میں شعیب ملک سے بات کرنے اور اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنا رویہ ترک نہیں کیا۔ اس نے اس کی حرکتوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش بھی کی لیکن جب اس کے صبر کی انتہا ہو گئی تو اس نے بالآخر طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔
اور جہاں تک بیٹے کی بات ہے ۔ وہ طلاق کی تصدیق کے بعد اپنی والدہ کیساتھ بھارت میں ہی رہے گا ۔