ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور بلے باز محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے پاکستانی کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران جہاں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 21 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا وہیں محمد رضوان ایک چھکے سمیت 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں چھکوں کی تعداد 77 ہو گئی، اس حوالے سے تمام پاکستانی بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔
غور طلب ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ اس وقت بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کے پاس ہے جنہوں نے شاندار 182 چھکے لگائے ہیں۔