جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیوڈ ٹیگر کو اکتوبر میں جیویش اچیور ایوارڈز میں رائزنگ اسٹار نامزد کیا گیا تھا، اور انھوں نے اپنا ایوارڈ اسرائیل میں یہودی فوجیوں کے لیے وقف کیا۔ تاہم، حال ہی میں ایک ٹویٹ کے ذریعے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کے اظہار کے بعد، کرکٹ جنوبی افریقہ (CSA) نے جمعہ کو باضابطہ طور پر ٹیگر کو ہٹانے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ کو لاحق خطرات کے خدشات پر مبنی تھا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں 19 جنوری سے شروع ہونے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوران احتجاجی مظاہروں کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 19 جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا، پاکستان انڈر 19 ٹیم گزشتہ رات جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔