پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سڈنی ٹیسٹ میں چیلنجز کا سامنا ہے لیکن فاسٹ باؤلر عامر جمال نے شاندار کارنامہ سرانجام دیا۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 50 سے زیادہ رنز بنانے اور 6 وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
میچ کی پہلی اننگز کے دوران عامر جمال نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز بنائے اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ اپنے اس کارنامے سے قبل وسیم اکرم نے 1990 میں آسٹریلیا کے خلاف 52 اور 123 رنز کی اننگز کھیلی تھی جہاں انہوں نے ایک اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 1 وکٹ حاصل کی تھی۔