آسٹریلیا کے خلاف دوسرے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کے ناموں کا اعلان ہو گیا

ٹیم انتظامیہ نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں سابق کپتان سرفراز احمد کو باہر رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ کے لیے ٹیم انتظامیہ کی جانب سے منتخب کیے گئے 12 کھلاڑیوں میں فہیم اشرف کا نام شامل نہیں تھا۔ اس کے نتیجے میں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کو آخری 12 کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے جبکہ حسن علی کو میر حمزہ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، زخمی خرم شہزاد کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم انتظامیہ نے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جن 12 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔ اسکواڈ میں شاہین آفریدی، عامر جمال اور ساجد خان بھی شامل ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے میلبورن میں شروع ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے