آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کا اہم ترین باؤلر زخمی

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خرم شہزاد کو پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوران جسم کے بائیں جانب درد کا سامنا کرنا پڑا۔ پی سی بی نے مزید بتایا کہ خرم شہزاد کا ایم آر آئی سکین کرایا گیا ہے،

رپورٹ ملنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا جائزہ لے گا۔ غور طلب ہے کہ خرم شہزاد نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پانچ وکٹیں لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا جس میں آسٹریلیا کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے