سعود شکیل نے کرکٹ کا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹر سعود شکیل نے اپنی پہلی 15 اننگز میں 20 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن کر تاریخ رقم کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعود شکیل نے یہ شاندار کارنامہ پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران انجام دیا۔ انہوں نے پرتھ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 28 رنز بنائے، جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف 37، 76، 63، 94، 23، اور 53 کی مسلسل کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچوں میں انہوں نے 22، 54، 125 اور 32 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف بھی غیر معمولی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا، 208، 30 اور 57 رنز بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے