آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بابراعظم کونسا اہم ترین ریکارڈ بناسکتے ہیں ؟ بڑی خبر آگئی

دورہ آسٹریلیا کے دوران کئی پاکستانی کھلاڑی اہم انفرادی ریکارڈ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی معلومات کے مطابق بابر اعظم کے کندھوں سے کپتانی کا بوجھ اتار لیا گیا ہے جس سے وہ اپنے ذاتی سنگ میل پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ اپنے پورے کیرئیر میں پہلے ہی متعدد ریکارڈز بنانے والے بابر اعظم کے پاس اب ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 رنز کا ہندسہ عبور کرنے کا موقع ہے۔ انکو یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔

ایک اور ہونہار بلے باز سعود شکیل کے پاس ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے کا ایشیائی بلے باز کا ریکارڈ توڑنے کا موقع ہے۔ فی الحال یہ ریکارڈ ونود کامبلی کے پاس ہے، جنہوں نے اسے 14 اننگز میں حاصل کیا۔ سعود شکیل 13 اننگز میں 875 رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

دریں اثنا، باصلاحیت اسپنر نعمان علی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنے کے قریب ہیں۔ اسے یہ کارنامہ انجام دینے کے لیے صرف 3 وکٹیں درکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے