احمد آباد اسٹیڈیم میں لاکھوں تماشایوں کو خاموش کروانے سے بہت سکون ملا ، آسٹریلین کپتان

پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا، آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا چیمپئن بن کر ابھرا۔ ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ فائنل سے قبل، کمنز نے اظہار کیا کہ کسی بھی کرکٹر کے لیے سب سے بڑی کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب لاکھوں شائقین سے بھرا اسٹیڈیم خاموش ہو جائے۔ وہ ایسا لمحہ پیدا کرنے کی خواہش رکھتے تھے اور 19 نومبر کو میچ کے دوران ان کی یہ خواہش پوری ہوئی۔ جب کمنز نے کوہلی کی وکٹ لی تو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مکمل خاموشی چھا گئی۔ اسی طرح کے واقعات میچ کے دوران متعدد بار پیش آئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمنز نے میچ کے بعد کہا کہ احمد آباد کے اسٹیڈیم میں موجود لاکھوں شائقین کو خاموش کر کے انہیں بے حد اطمینان حاصل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے