قومی ٹیم کے تگڑے کھلاڑی کو آسٹریلیا کے خلاف ڈراپ کردیا گیا

قومی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو آسٹریلیا کے خلاف آئندہ میچ سے باہر کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ لیگ اسپنر اسامہ میر، جنہوں نے ابھی ورلڈ کپ میں ڈیبیو کرنا ہے، کو 20 اکتوبر کو شیڈول میچ کے لیے پلیئنگ 11 میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء پاکستان کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کھل کر پاکستان کے خلاف میچ پر بات کی۔ ۔

رمیز راجہ کا خیال ہے کہ حالات کے پیش نظر پاکستان کو ایک ماہر کھلاڑی کے حق میں آل راؤنڈر کی قربانی دینی چاہیے۔ راجہ نے ایک مقامی نیوز چینل پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "میرے خیال میں پاکستان کو تعاقب کی حکمت عملی کو نشانہ بنانا چاہیے۔” اچھی پچ پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کے خلاف 200 رنز تک بنانے کے لیے ٹیم کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے، راجہ نے مشورہ دیا کہ پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف ہدف کا تعاقب کیلئے جامع پلاننگ کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے