سعید انور نے محمد رضوان کو کونسا اہم مشورہ دیا ؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پاک بھارت میچ کے لیے پر امید ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے احمد آباد میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم تیار ہیں اور امید ہے کہ بھارت بھی برابر کی تیاری کرے گا۔

اپنے بیان کے مطابق رضوان نے انکشاف کیا کہ ورلڈ کپ کے لیے بھارت پہنچنے سے قبل ان کی سابق کپتان سعید انور سے گفتگو ہوئی تھی۔

وکٹ کیپر بلے باز نے بتایا کہ سعید انور نے انہیں پچ کی صورتحال پر گیم پلان کو ترجیح دینے کا مشورہ دیا۔

اس دوران اوپنر عبداللہ شفیق نے دو وکٹوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد دباؤ محسوس کرنے کا اعتراف کیا۔ تاہم، محمد رضوان نے شراکت قائم کرنے کی حکمت عملی بنائی، جس کا نتیجہ بالآخر کامیابی کی صورت میں نکلا۔

غور طلب ہے کہ ہندوستان کے خلاف پاکستان کا آئندہ میچ ہفتہ کو احمد آباد میں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے