پی سی بی کی اندرونی ذرائع سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر، پاکستان اپنا دوسرا ورلڈ کپ میچ منگل 10 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیل رہا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہونا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون کے کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں یہ 11 کھلاڑی شامل ہونگے
1-فخر الزمان
2 امام الحق
3 بابراعظم
4 محمد رضوان
5 سعود شکیل
6 افتخار احمد
7 شاداب خان
8 محمد نواز
9 حسن علی
10 حارث روف
11 شاہین شاہ آفریدی
پریکٹس میچوں میں عبداللہ شفیق کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کی جگہ فخر زمان کو موقع دیا جائے گا۔ فخر زمان بھارت کے میچ تک اپنی جگہ برقرار رکھیں گے اور اگر وہ اس وقت تک اپنی فارم بحال کرنے میں ناکام رہے تو ان کے متبادل پر غور کیا جائے گا۔ عبداللہ کو مستقبل میں بھی مواقع ملتے رہیں گے۔