جیسے جیسے 2023 ورلڈ کپ کی توقعات بڑھ رہی ہیں، دنیا بھر کے کرکٹ ماہرین ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کی پیشین گوئی کے لیے بات چیت میں مصروف ہیں۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہونا ہے۔ پاکستان کی مہم 6 اکتوبر کو ہالینڈ کے خلاف حیدر آباد میں شروع ہوگی۔
سٹار اسپورٹس کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں کرکٹ پنڈتوں اور ماہرین سے کہا گیا کہ وہ اس بلے باز کی شناخت کریں جو ان کے خیال میں اس سال کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنائے گا۔ بہت سے نامور کرکٹرز نے آنے والے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے "شبمن گل” کو منتخب کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ صرف ایک کرکٹ لیجنڈ تھا جس نے پاکستان کے کپتان کے ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہونے کی پیش گوئی کی تھی۔ جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیل سٹین نے اتفاق رائے سے انحراف کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ رنز بنانے والا کھلاڑی قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "سب سے زیادہ رنز بنانے والا شاید بابر جیسا کوئی ہو گا۔”