انجری کا شکار نسیم شاہ کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ

انڈیا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل فاسٹ باولر نسیم شاہ کے اسکواڈ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے دوران وہ 46 اوورز میں دائیں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے ۔ جس کے بعد وہ میچ چھوڑ کر چلے گئے تھے ۔ اسکے بعد دبئی میں ہی ان کا تفصیلی چیک اپ کیا گیا ۔ جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ نسیم شاہ سنجیدہ انجری کا شکار ہوچکے ہیں ۔

ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے ناموں کے اعلان سے پہلے پی سی بی ایک اور میڈیکل بورڈ سے مشاورت کرے گا ، جس کے بعد نسیم شاہ کے مستقبل کا فیصلہ ہوسکے گا ۔

موجودہ اطلاعات کے مطابق ، نسیم شاہ نہ صرف ورلڈ کپ بلکہ 6 ماہ کے عرصے کیلئے کرکٹ سے دور ہوسکتے ہیں ۔ ورلڈ کپ کیلئے ناموں کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے ۔
انجیرز کیوجہ سے پی سی بی اس وقت کافی مشکلات کا شکار ہوچکا ہے ۔ اگر نسیم شاہ باہر ہوتے ہیں تو اس صورت میں زمان خان یا محمد حسنین بہتر امیدوار کے طور پر سامنے آسکتے ہیں ۔ انڈیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کی روانگی 28 سمتبر کو مقرر ہوچکی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے