دی پاکستان ذرائع کے مطابق گزشتہ میچ میں انڈیا ، سری لنکا کو شکست دینے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا ہے ۔ اب کل 14 ستمبر بروز بدھ کو پاکستان اور سری لنکا کا سیمی فائنل میچ دیکھنے کو ملے گا ۔ اور جو ٹیم وہ میچ جیتے گی اسکا فائنل میں انڈیا سے ٹاکرا ہوگا ۔ اور اگر میچ کے دوران بارش ہوگئی اور میچ ڈرا کرنا پڑ گیا تو رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا فائنل میں پہنچ جائے گا ۔ سیمی فائنل جیسے اہم میچ سے قبل ہی پاکستان کے کچھ کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہمیں کل کے میچ کیلئے درج ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ان کھلاڑیوں کے نام ہیں
فخر زمان
امام الحق
بابر اعظم
محمد رضوان
سعود شکیل
افتخار احمد
شاداب خان
محمد نواز
وسیم جونیئر
شاہین آفریدی
زمان خان
نسیم شاہ اور حارث روف کا کنفرم ہے کہ وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے ۔ مگر ہوسکتا ہے یہ دونوں باولر فائنل میں انڈیا کے خلاف باولنگ کرواتے ہوئے ایکشن میں نظر آئیں ۔