
لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) کا چوتھا سیزن کل سے سری لنکا کے شہر کولمبو میں شروع ہونے والا ہے ۔
نجی اسپورٹس چینل کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے اس سال کے ایڈیشن کا افتتاحی میچ میں بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز اور شعیب ملک کی جفنا کنگز کے مابین کھیلا جائے گا ۔
اس ایونٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان کے علاوہ 14 پاکستانی پلئیرز کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ اس ٹورنمنٹ کا انعقاد 30 جولائی سے 20 اگست تک ہوگا ۔
بابراعظم کی کولمبو اسٹرائیکرز میں نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد نواز اور امام الحق بھی شامل ہیں جو اس ٹیم کو سب سے مضبوط بنادیتی ہے، جبکہ دوسری جانب جفنا کنگز کی جانب سے شعیب ملک کررہے ہیں۔
پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، شاہ نواز دھانی، حسن علی، آصف علی، فخر زمان، محمد حسنین، عامر جمال بھی لنکا پریمیئر لیگ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ جفنا کنگز کو ابتدائی تینوں ایڈیشن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔