شاہین آفریدی نے بولنگ سپیڈ میں کمی کا اعتراف کرتے ہوئے وجہ بتادی

انجری کے بعد اپنی باؤلنگ کی رفتار میں کمی سے متعلق خدشات کے جواب میں، قومی کرکٹ ٹیم کے باصلاحیت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے باولنگ اسپیڈ سے زیادہ وکٹیں لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران انجرڈ ہونے کے بعد سے ان کی اسپیڈ میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ میں اپنی صلاحیتوں پر بھرپور کام کررہا ہوں تاکہ اپنی پہلے جیسی اسپیڈ کو بحال کرسکوں۔۔

انھوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ لوگ مجھ پر اسپیڈ کم ہونے کی تنقید کرتے ہیں اور وہ لوگ اپنی بات میں درست بھی ہیں ۔ مگر میں ری ہیب کرکے ٹیم میں کم بیک کیا ہے ، پاکستان سپر لیگ میں اپنی عمدہ باولنگ اور پرفارمنس سے لوگوں کا اعتماد بھی بحال کیا ہے ۔ اب جیسے جیسے مزید کھیلتا جاؤں گا اپنے کھیل میں بہتری لاتا رہوں گا

اس سے قبل پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں اختتام ہونے والے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں شاہینوں کی گیند بازی کی رفتار میں کمی پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا

رمیز راجہ نے اپنی یوٹیوب چینل میں گفتگو میں کہا تھا کہ شاہین آفریدی کو اپنی باولنگ میں تھوڑی بہت ویرییشن لانے کی ضرورت ہے ، تاکہ وہ آنے والے ورلڈ کپ میں بہت موثر کردار ادا کرسکیں ۔ چلیں یہ مان لیں کہ 10 اوور کا اسپیل ہے ، پھر بھی مجھے سمجھ آتی ہے کہ 2 سے 3 اورز میں رفتار نہیں بڑھ سکتی ، لیکن انھیں ٹی ٹونٹی میں تو اپنی اسپیڈ بہتر کرنی چاہیے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے