بھارتی بورڈ نے ہائبرڈ ماڈل پر بڑی شرط رکھ دی

نجی اسپورٹس چینل کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کیلئے پیش کیے جانے والے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کے حؤالے بڑی شرط عائد کردی ہے ۔ جب کے جواب میں پی سی بی نے بھی اپنا جوابی لائحہ عمل تیار کرلیا ہے ۔

بھارت نے پی سی بی کے ئابرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے حؤالے سے کہا ہے کہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل ہونے کیلئے رضامند ہوتا ہے تو پھر بھارت ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرلے گا ۔ دوسری جانب پی سی بی نائندے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کو کسی شرط کیساتھ منسلک کرسکے ۔ اور نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ کا اسی ماڈل سے کوئی ڈائریکٹ تعلق ہے ۔ اور پاکستانی ٹیم بھارت تب ہی جائے گی جب حکومت پاکستان اسکی اجازت دے گی ۔

معتبر ذرائع کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کی ورلڈ کپ بولی پر شرط لگانے پر غور کر رہا ہے۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے بھارت کے تحریری معاہدے کی روشنی میں، پی سی بی بھارت کی شرکت کی تصدیق کی درخواست کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونے والی ہے۔

پی سی بی نے ایشیا کپ کو ورلڈ کپ کی بولی کے لیے فائدہ کے طور پر استعمال کرنے کی ہندوستان کی کوشش کو مسترد کر دیا ہے۔ نتیجتاً، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے 27 مئی کو ورلڈ کپ کے مقامات پر تبادلہ خیال اور جائزہ لینے کے لیے ایک میٹنگ طے کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے