
ایک اسپورٹس چینل پر شعیب ملک نے بطور مہمان شرکت کی جس میں ان سے ان کی زندگی کے حوالے سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے ۔ جب پروگرام کے میزبان کی طرف سے شعیب ملک سے ان کے بیٹے کے بارے میں پوچھا گیا کہ کیا وہ کبھی چاہیں گے کہ ان کا بیٹا بھی ان کی طرح کرکٹر بنے ۔ جس کے جواب میں شعیب ملک کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے کو ناصرف کرکٹر بلکہ کسی بھی کام کیلئے زبردستی نہیں کرونگا ۔
ساتھ ہی انھوں نے اپنی بات کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہاں میری ایک یہ خؤاہش ضرور ہے کہ وہ حافظ قرآن بنے ۔ اور میری دلی خؤاہش ہے کہ وہ اچھا پڑھے لکھے اور سب کی عزت کرے ، بس یہی چیزیں مجھے اپنے بیٹے سے چاہیں ۔ باقی وہ اپنی زندگی میں جو بھی کرنا چاہتا ہے اس میں کبھی روک ٹوک نہیں کرونگا ۔