
پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجود چیئرمین نجم سیٹھی نے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کیلئے دو ممالک انگلینڈ اور آسٹریلیا کی گروانڈ کو نیوٹرل وینیو کے طور پر گرین سگنل دے دیا ہے ۔ ایک اسپورٹ چینل (سڈنی مارننگ ہیرالڈ ) کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے مابین ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی آسٹریلیا ، انگلینڈ یا جنوبی افریقہ کسی ایک مقام پر ہوسکتی ہے ۔ اور ہمارے تجزیہ کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا مین فل کراوڈ آنے کی توقع کی جارہی ہے ۔
نجم سیٹھی کا میز کہنا تھا کہ بھارت کیساتھ ٹیسٹ سیریز اگر ہم دبئی میں کھیلتے ہیں تو وہ ہمیں کم لاگت میں پڑے گی ۔
نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کی تفصیلات دی جاچکی ہیں ۔ مگر اس ساری صورت حال میں ورلڈ کپ اور چیمپئینز ٹرافی کو بچانے کیلئے آئی سی سی ہی کوئی اہم کردار ادا کرسکتی ہے ۔ آئی سی سی کو بھارتی بورڈ کو سمجھانے کی ضرورت ہے ۔ اگر بھارت کو پاکستان میں کھیلنے میں کوئی مسئلہ ہے تو ہائبرڈ ماڈل تو پھر لازمی اپنانا ہوگا کیونکہ پھر ہمارے لئے بھی بھارت میں سیکورٹی کے بہت مسائل ہیں ۔ اور اس سال ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے ہماری حکومت بھی بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ۔