بابر اعظم اور ویرات کوہلی ایک ہی ٹیم میں ساتھ کھیلیں گے

ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے آئندہ ہونے والے اجلاس میں ایشیا ایفرو کپ کیلئے اپنا حتمی فیصلہ سنانے کیلئے تیار ہے ۔ اگر اس کی منظوری ہوجاتی ہے تو پھر بابراعظم اور ویرات کوہلی اسی سال جون میں ایک ہی ٹیم میں ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے ۔ ایشیا ایفرو کپ ، ایشیائی اور افریقن ممالک کے بہترین الوین کے مابین کھیلا جانے والا ٹورنمنٹ ہوتا ہے ۔
اس ٹورنمنٹ کی ابتدا 2005 میں ہوئی تھی ، مگر 2007 میں اس کے دوسرے ایڈیشن کے بعد ہی اس کو ختم کردیا گیا تھا ۔ مگر حالیہ اطلاعات کے مطابق ، ایشیا ایفرو کپ کا تیسرا ایڈیشن اسی سال کھیلے جانے کی تجویز دی جارہی ہے ۔ ٹورنمنٹ کے بار ے میں حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونس کے آئندہ اجلاس میں کیا جانا ہے ۔ جو اندرونی ذرائع سے معلومات ملی ہیں ان کے مطابق اے سی سی کے صدر جے شاہ ایشیا ایفرو کپ کے انعقاد کیلئے تیار ہیں ۔

یہ ٹورنمنٹ رواں سال جون 2023 میں منعقد ہونا ہے ۔ بارت اور پاکستانی کھلاڑی ایشیا کی نمائندگی کرنے والی ایک ہی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔ اس کے علاہو بنگلہ دیش ، سری لنکا ، نیپال اور افغانستان کے ٹاپ اسٹارز بھی ٹیم میں سلیکشن کیلئے موجود ہونگے ۔ دنیا بھر سے کرکٹ کے مداحوں کو ٹاپ بیٹر بابراعظم اور ویرات کوہلی ایک ہی طرح کی جرسی پہنے دیکھنے کا موقع ملے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے