
پاکستان کرکٹ ٹیم کے حال ہی میں منتخب ہونے والے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم گذشتہ ورلڈ کپ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ٹیم ہے اس ٹیم میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں ۔ اور ایسی ٹیم کیلئے میگا ایونٹ جیتنا کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو میں ڈائریکڑ مکی آرتھر نے اس بات کو بھی واضح کردیا کہ اس ورلڈ کپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت بہت مشکل ہے مگر پھر بھی بہت سے کھلاڑی میگا ایونٹ کیلئے تیاری کررہے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بابراعظم کی کھیل کے حوالے سے حکمت عملی میں واضح بہتری آچکی ہے ۔وہ اپنے بیٹنگ میں بھی بہتری لا رہا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹونٹی میں پرفارمنس کچھ خاص نہیں تھی مگر ون ڈے میں بہتر کھیل پیش کیا تھا ۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم کیساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ قومی ٹیم کے حؤالے سے بہت سے منصوبے میں نے تیار کیے ہوئے ہیں ۔ اور نجم سیٹھی کیساتھ بھی بہتر تعلق ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہین کہ اگر نجم سیٹھی کی رضامندی نہ ہوتی تو میں کبھی بھی پاکستان ٹیم کو ڈائریکڑ نہیں بن سکتا تھا
گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کو 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد سے قومی کرکٹ ٹیم کے نو منتخب ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے رابطہ کیا ہے۔