فخر زمان فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو ٹرینٹ بولٹ اور مچل سٹارک کے مقابلے میں کدھر دیکھتے ہیں؟

پاکستانی ٹیم کے بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دونوں کو کھیلنے کا اچھا خاصہ تجربہ رکھتا ہوں ، مگر یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ شاہین آفریدی کو کھیلنا زیادہ مشکل ہے ۔

پاکستانی ون ڈے ٹیم کے اوپننگ بلے بز فخرزمان نے پی سی بی پوڈ کاسٹ میں بات چیت میں کہا کہ اگر انسان اپنی خامیاں دور کرنے کیلئے محنت کرے تو کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ میری کوشش رہتی ہے کہ اپنی گیم پر اور کرکٹ پر ہی زیادہ فوکس کروں، انٹرنیشنل کرکٹ میں جب سے قدم رکھا ہے میری پاور ہٹنگ اور فٹنس بہت اچھی ہوگئی ہے ۔ 2016 میں جس ٹیکنیک سے کھیلتا تھا وہ اب نہیں ہے ۔ ہماری ٹیم آج کل ورلڈ کپ کو زیادہ دماغ پر لے رہی ہے ۔ جب ورلڈ کپ کا سیزن آئے گا تو ہم پہلے جیسی تیاری کریں گے ۔

مچل سٹارک ، ٹرینٹ بولٹ کو کھیلنے کا اچھا خاصہ تجربہ ہے لیکن شاہین آفریدی کو ان کے مقابلے میں کھیلنا زیادہ مشکل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے