انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2024 سے 2027 کے عرصے کے لیے ایک نیا مالیاتی منصوبہ متعارف کرانے جا رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ بھارت کو ہوگا۔
خبروں کے مطابق، نئے انتظام کے تحت، آئی سی سی کی سالانہ کمائی کا تقریباً نصف بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو دیا جائے گا، جس سے یہ سب سے زیادہ کمائی والا بورڈ بن جائے گا۔
آئی سی سی نے تجویز دی ہے کہ بی سی سی آئی، کو آئی سی سی کی سالانہ کمائی کا 38.5 فیصد حصہ دیا جائے گا، اپ ڈیٹ کردہ مالیاتی منصوبے میں کل 600 ملین ڈالر میں سے 230 ملین ڈالر وصول کرے گا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو مجموعی کمائی کا 6.89 فیصد،کرکٹ آسٹریلیا کو6.25 فیصد او ر پاکستان کو 5.75 فیصد دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
سب سے زیادہ حصہ ملنے والوں میں انگلینڈ دوسرے،آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔
نیوزی لینڈ کو 28.38 ملین ڈالر ملنے کا امکان ہے، جو کل حصص کا 4.73 فیصد بنتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کو 4.58%، سری لنکا کو 4.52% اور بنگلہ دیش کو 4.46% ملیں گے۔
جنوبی افریقہ کو 4.37 فیصد، آئرلینڈ کو 3.01 فیصد اور افغانستان کو 2.80 فیصد ملنے کی توقع ہے جبکہ آئی سی سی کے مکمل ممبران کو 532.84 ملین ڈالر اور ایسوسی ایٹ ممبرز کو 67.16 ملین ڈالر ملیں گے۔
نئے مالیاتی ماڈل میں متوقع آمدنی یہ ہیں:
