ایشیا کپ نہ ہونے کی صورت میں پی سی بی کا پلان بی سامنے آگیا

اگر ایشیا کپ کے پاکستان انعقاد میں بھارت کی جانب سے کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی جاتی ہے تو پی سی بی کی جانب سے پلان بی بھی تیار کیا جارہ ہے ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشاورت شروع کردی ہے کہ اس سال ہونے والی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو کس طرح سے میچز میں مصروف رکھا جائے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختلف ممالک کی ٹیموں کی مصروفیت کو سامنے رکھتے ہوئے پلان ترتیب دیا جانے لگا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اندرونی ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ کا انعقاد نہیں ہوتا تو پی سی بی 3 ملکی سیریز ہوم گراونڈ میں کروانے کا ارادہ کررہا ہے ۔ اور اس مقصد کیلئے قومی بورڈ نے دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈ کیساتھ رابطے شروع کردیے ہیں ۔ جبکہ ساتھ ہی میں بورڈ کچھ ٹیموں کی مصروفیت کو بھی مدنظر رکھے ہوئے ہے ۔
یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ ایشیا کپ اس سال ستمبر میں کھیلا جانا ہے ، اور کچھ ممالک کی ٹیمیں بھارتی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہونے کیلئے پاکستان میں ہوم سیریز کھیلنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کررہی ہیں ۔


جیو کے مطابق اگر پاکستان وینیو کی تبدیلی کی وجہ سے ایشیا کپ سے دستبردار ہو جاتا ہے تو پھر بھی ایشیا کپ سری لنکا یا بنگلہ دیش میں ہوگا اور متحدہ عرب امارات کو چھٹی ٹیم (بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، یو اے ای) کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے