ایشا کپ سیاست ، سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی بھارت کی بولی بولنے لگے

ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد پر بھارتی بورڈ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے بھارتی بورڈ کسی بھی قسم کی رعایت اور لچک دکھانے کو تیار نظر نہیں آرہا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئند ہونے والا ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیا کپ کیلئے فائنل اجلاس صرف اور صرف دکھاوے کی رسمی کاروائی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہونے والا۔


نجی اسپورٹس نیوز کے مطابق بھارتی بورڈ نے پی سی بی کے خلاف ایشین کرکٹ کونسل کے حوالے سے اپنی ہر طرح کی لابنگ مکمل تیار کر رکھی ہے ۔ اب ایشیا کپ کیلئے پی سی بی کی جانب سے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کو ماننے کیلئے بی سی سی آئی کسی بھی طرح سے تیار دکھائی نہیں دے رہا ، بی سی سی آئی کے موجودہ سربراہ جے شاہ پاکستان میں کوئی ایک بھی میچ کا انعقاد ہونے کے مکمل خلاف ہیں

ایشیا کپ پر سری لنکا اور بنگلہ دیش بورڈ کا موقف:-

مودی حکومت کی جانب سے بی سی سی آئی کو پاکستان کے حوالے سے سخت قسم کا موقف اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ایشیا کپ میں اگر پاکستان نہیں بھی کھیلتا تو بھارتی بورڈ کو اس سے بھی فرق نہیں پڑے گا ۔ پاکستان کی ٹیم اگر ایشیا کپ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو اس کی جگہ متحدہ عرب امارات کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا جائے گا ۔

بھارتی بورڈ نے ایشیا کپ کے حقوق خریدنے والے انڈین براڈ کاسٹنگ ادارے کو بھی چپ کروانے کا بندوبست کررکھا ہے ، جس شاہ کا ایشیا کپ میں پاکستان کی شمولیت نہ کرنے پر جو نقصان ہوگا اس کا ازالہ انڈین براڈ کاسٹنگ کا بھارتی سیریز میں کروانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ایشیا کپ کیلئے اب سری لنکا اور بنگلہ دیش بھی جے شاہ کی بولی بولنے لگے ہیں اور بھارتی بورڈ کے کسی بھی فیصلے کا ہر طرح سے ساتھ دینے کیلئے تیار دکھائی دے رہے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے