
شاہد آفریدی نے حال ہی میں نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے محمد رضوان کی پریس کانفرنس میں اپنی بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے گلہ کرنے کا پوچھا گیا ۔ جس کے جواب میں لالہ کا کہنا تھا کہ
اس ملک میں سچ بولنا اور کبھی کبھار اچھا کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔ اگر رضوان نے سچ بول دیا تو یہ اچھی بات ہے کوئی جھوٹ تو نہیں کہا ۔ مگر اس نے یہ بھی کہا کہ جو ٹیم ، کوچ اور کپتان کا پلان ہوگا میں اس کے مطابق ہی کھیلنے کو تیار ہوں ۔ تو وہ پانچویں نمبر پر کھیل رہا ہے ۔ جو کہ وہ نہیں چاہتا ، وہ تو پانچویں نمبر پر خود کو بہتر محسوس کرتا ہ ۔ ، اور پوچھا نمبر بہت اہم نمبر ہوتا ۔ تین ، چار اور مڈل کے نمبر بیٹنگ میں سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ اور وہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو اس پوزیشن میں اور اچھے طریقے سے سرانجام دے سکتا ہے ۔اگر وہ کہتا ہو تو اس کو اتنا پہاڑ جتنا نہیں اچھالنا چاہیے ۔ یہ اچھی بات ہے کہ وہ دلیر ہے اور میں نیچے کیوں جاکر کھیلیوں ، وہ اوپر سے لیڈ کرنا چاہتا ہے ۔
اور اس وقت وہ بہترین فارم میں بھی ہے ۔ اور میں نے سنی اسطرح کی باتیں کہ بابراعظم کو یہ کردیا ، رضوان اور بابر آپس میں لڑ پڑے ۔ اور وہ بابر سے خؤش بھی نہیں ہے ۔ مگرمیرے خیال سے میں ان دونوں کی دوستی ان اور آؤٹ فیلڈ دیکھتا ہوں اور ان کی انڈر سٹیڈنگ بھی بہت اچھی آپس میں ۔ اور اس نے اگر دل کی بات کردی تو ایسی کیا بات ہے ۔